مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے تاہم اس جنگ میں کسی کی بھی جیت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ فریقین کو اشتعال انگیزی اور دھمکیوں سے دور رہتے ہوئے سنگین صورتحال کو آخری مرحلے تک نہیں لے جانا چاہیے۔ادھر امریکہ نے اپنا جنگی بحیری بیڑا شمال کوریا کے قریب سمندر میں لاکھڑا کیا ہے جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1871804
آپ کا تبصرہ